وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب

قومی اسمبلی میں مالی سال27-2026 کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل شام 5 بجے طلب کرلیا گیا جب کہ سینیٹ کا اجلاس بھی کل سہ پہر 4 بجے بلالیا گیا ہے۔
دونوں اجلاس صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر طلب کیے ہیں۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہےکہ بجٹ جمعہ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔
