فیڈرل کانسٹیبلری میں پورے پاکستان سے لوگ بھرتی کیے جائیں گے: وزیر مملکت برائے داخلہ

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری ( ایف سی) دیگر لاء فورس اداروں کی طرح کام کرے گی، قیام امن کےلیے ایف سی کا خصوصی کردار ہوگا، ایف سی میں پورے پاکستان سے لوگ بھرتی کیےجائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے ایف سی کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا، قیام پاکستان کےبعد سے ایف سی وفاقی حکومت کے تحت کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف سی اب فیڈرل کانسٹیبلری ہوگی۔ ایف سی کی تربیت سے متعلق اقدامات کررہے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ قیام امن کےلیے ایف سی کا خصوصی کردار ہوگا، ایف سی میں پورے پاکستان سے لوگ بھرتی کیےجائیں گے، ایف سی میں عصر حاضر کے تقاضوں کےمطابق نئے ونگز بنائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا ایف سی انسداد منشیات، انسداد دہشت گردی سمیت جرائم کے خاتمے کےلیے کردار ادا کر رہی ہے۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایف سی کا تمام بجٹ وفاقی حکومت دے گی،فیڈرل کانسٹیبلری بنانے کا آرڈیننس سے فیصلہ کیا،کوئی اس معاملے کو کنفیوژ نہ کرےیہ فیڈرل پولیس ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے کہا کہ جولائی میں پارلیمنٹ کے سیشن نہیں ہوتے،اس لیے آرڈیننس جاری ہوا، آرڈینسن پارلیمان میں بھی جائےگا اور اس پر بحث ہوگی، کسی فورس کی خدمات لینےوالا صوبہ ہی اس کے اختیارات طے کرتا ہے،نارکوٹکس کو روکنے اور اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے ایف سی سے کام لیا جاتا ہے۔
صدر مملکت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا3
انہوں نے کہا کہ بارڈر ہو یا کوئی اور جگہ،امن و امان کا مسئلہ ہوا تو ایف سی خدمات انجام دیتی رہی،وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ فیصلہ کیا سب سٹیک ہولڈرز کو لےکر ایف سی کو ری سٹرکچر کیا جائے۔
