وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے  ملاقات کی جس میں سرمایہ کاروں کےتحفظ اور سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے ک لیے کئےگئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نےوفد کی تجاویز کو نوٹ کیا اور ہرممکن تعاون فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کے لیےمحفوظ ملک ہے،سرمایہ کاروں کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اتحاد نہیں رکھنا تو یہ انکا فیصلہ ہے ، فضل الرحمان کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں : شیخ وقاص

 

 

ان کا کہنا تھا کہ بعض شرپسندوں کے حملوں کا سخت نوٹس لیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے،مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی وضع کر لی ہے۔

 

محسن نقوی نےمزید کہا کہ ہمارا دین اسلام امن و آتشی کا درس دیتا ہے، سرمایہ کاروں کےتحفظ کی ذمہ داری ہرصورت نبھائیں گے، وفد نے مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

Back to top button