اتحاد نہیں رکھنا تو یہ انکا فیصلہ ہے ، فضل الرحمان کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں : شیخ وقاص

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان کی سیاست سےمتعلق تحفظات تھے،علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کوآگاہ کر دیا کہ جو کچھ ہوگا وہ ہم کریں گے، بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
وزیرا علیٰ پنجاب نے پہلی صوبائی ایئرلائن اور بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دے دی
ان کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ ان کا فیصلہ ہے، 26 ویں ترمیم پربھی مولانا فضل الرحمان سے بات ہوئی تھی، 26 ویں ترمیم میں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو ووٹ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج سےمتعلق لائحہ عمل آئے گا تو بتا دیا جائے گا۔
شیخ وقاص اکرم سے سوال کیا گیا کہ کیا مولانا نےباضابطہ طور پر آپ کےاتحاد سےانکار کر دیا؟ اس سوال پر شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا بس پھر نہ ہی سمجھیں۔