پہلگام واقعہ: بھارت کی حقائق چھپانے کی کوشش ناکام

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارت کی حقائق چھپانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

آل پارٹیز کانفرنس کےبعد بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن ریججو نے پہلگام واقعے میں غلطی کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اورانٹیلی جنس بیورو کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعہ کیسے ہوا اور غلطی کہاں ہوئی۔

پہلگام واقعہ: سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کامیاب ، بھارت پریشان

 

تاہم بعد میں کرن ریجیجو نےاپنے ویڈیو بیان سے غلطی والا حصہ ہی غائب کردیا اوربیان کو ایڈٹ کرکے جاری کیا۔ بھارتی صحافی رویش کمار نےبھی اس جانب نشاندہی کی۔

یاد رہےکہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کےعلاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اورایک درجن کے قریب زخمی ہوئےتھے۔پاکستان نےواقعےکی مذمت کی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا لیکن بھارت نےروایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئےواقعےکےفوری بعد بغیر کسی تحقیق اور شواہد کے الزام پاکستان پر تھوپ دیا۔

Back to top button