پہلگام واقعہ: سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کامیاب ، بھارت پریشان

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پہلگام میں ہوئے افسوس ناک   واقعے کی مذمت کی تاہم بھارت کی پاکستان کے خلاف سازشیں کامیاب  نہ ہو سکیں۔

پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی، پلوامہ حملے کے بعد جاری بیان کی طرح اس بار سخت زبان استعمال کرنے کی بھارت کی خواہش پوری نہیں ہوسکی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی اور بھارت ہاتھ ملتا رہ گیا۔

سلامتی کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہوئے واقعے پراظہار مذمت کی تاہم پلوامہ حملے کے بعد جاری بیان کی طرح سخت زبان استعمال نہیں کی گئی۔

سلامتی کونسل کےبیان میں بھارت کی جگہ صرف تمام متعلقہ حکام کےالفاظ استعمال کیے گئے۔

پہلگام واقعہ بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی کا نتیجہ ہے،عطا تار ڑ

 

سلامتی کونسل میں بیان امریکا نے تجویز کیا تھا، متفقہ بیان منظور نہیں ہو سکا، پاکستان نےسفارتی کوششوں سے متنازع الفاظ شامل نہیں ہونے دیے۔

پاکستان نے لفظ جموں و کشمیربھی بیان میں شامل کرایا،بھارت چاہتا تھا لفظ پہلگام شامل ہو تاکہ یہ تاثر ہو کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت ہڑپ کر چکا ہے۔

پہلگام لفظ شامل کرنےمیں ناکامی کےساتھ بھارت فوری اظہار مذمت بھی نہیں کرا سکا، پہلگام میں حملہ 22 اپریل کو ہوا تھا، مذمتی بیان 4 دن بعد 26 اپریل کو جاری ہوا۔

یواین اہلکار کا کہنا تھا اقوام متحدہ خطے کی صورتحال پرانتہائی تشویش کےساتھ نظر رکھےہوئے ہے، بھارت اور پاکستان صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کیلئے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔

Back to top button