سونف کھانا پسند کرتے ہیں؟ توفوائد بھی جان لیں

سونف کا استعمال تو لگ بھگ ہر گھر میں ہی ہوتا ہے۔پکوانوں میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ صدیوں سے سونف کو مختلف طبی مسائل سے بچنے کے لیے کھایا جاتا ہے۔مگر جدید طبی سائنس نے سونف کے کن فوائد کو ثابت کیا ہے؟

سونف میں وٹامن سی، کیلشیئم، آئرن، میگیشم، پوٹاشیم، غذائی فائبر اور Manganese جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں جبکہ کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔Manganese وہ اہم جز ہے جو میٹابولزم، خلیات کے تحفظ، ہڈیوں کی صحت، بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور زخم بھرنے جیسے افعال میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اسی طرح پوٹاشیم، میگنیشم اور کیلشیئم بھی صحت کے لیے اہم ہوتے ہیں۔سونف میں متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے دائمی امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ 2 اور امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔سونف میں 28 سے زیادہ مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جراثیم اور ورم کش خصوصیات کے حامل ہیں۔یہ سانس کو مہکانے کے لیے بھی بہترین ہے۔کھانے کے بعد کچھ مقدار میں سونف کھانے سے سانس میں بو پیدا نہیں ہوتی بلکہ سانس خوشبودار ہوجاتی ہے۔

سونف سے کھانے کی خواہش پر قابو پانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھانے سے قبل سونف سے بنی چائے پینے سے لوگوں کو کم بھوک لگتی ہے اور وہ کم مقدار میں کھانا کھاتے ہیں۔کھانے کی اشتہا پر قابو پانے سے بے وقت کھانے کی عادت کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے جسمانی وزن کو مستحکم رکھنا یا اس میں کمی لانا آسان ہو جاتا

طالبان نے وعدے پورے نہیں کئے، امریکی وزیر خارجہ

ہے۔

Back to top button