طالبان نے وعدے پورے نہیں کئے، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے وعدے کئے مگر پورے نہیں کئے، طالبان کو ان کے وعدوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے دو سال پورے ہونے پر امریکی وزیر خارجہ نے بیان جاری کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک خواتین کو تحفظ نہیں دیا جائے گا طالبان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دو برس میں تقریباً 34,000 افغان شہریوں کو خصوصی امیگرنٹ ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگست 2021 سے اب تک 1.9 بلین

پاکستان کی عبوری حکومت کیساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، امریکا

ڈالر افغان عوام کی امداد کے لیے عطیہ کئے ہیں۔

Back to top button