شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے دو سال بعد فلم انڈسٹری میں انٹری کرتے ہوئے مداحوں کو خوش کر دیا، کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘یش راج فلمز کی طرف سے پرڈیوس کی جا رہی ہے۔
شاہ رخ خان یش راج فلمز کے آفس گئے جہاں پاپارازی فوٹوگرافر نے ان کی تصویر بنا لی، اس تصویر میں شاہ رخ خان لمبے بالوں اور بڑھی ہوئی داڑھی میں نظر آ رہے ہیں۔
فلم میں شاہ رخ خان اسی حلیے میں نظر آئیں گے، رپورٹ کے مطابق پٹھان میں اداکار جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون اہم کرداروں میں نظر آئیں گے اور سلمان خان بھی ایک مختصر کردار نبھائیں گے۔
