پہلا ٹیسٹ: زمبابوے کی پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

زمبابوے نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد اس کی بیٹنگ جاری ہے۔ ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے ساجد خان جبکہ زمبابوے کے ناراوا، کایا اور شُمبا ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔
دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی۔
زمبابوے: برینڈن ٹیلر (کپتان)، پرنس مسواورے، کیون کاسوزا، تریسائی مساکڈزا، مِلٹن شمبا، رائے کایا، ریجِس چاکبوا، ڈونلڈ ٹریپانو، ٹینڈائی چیسورو، بلیسنگ موزاربانی اور رچرڈ ناراوا۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے میزبان زمبابوے 1-2 سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button