رمضان المبارک کے دوران ترک کرنیوالی پانچ عادات

ماہ مقدس رمضان کے دوران روزہ داروں کو پانچ عادات کو فوری طور پر ختم کر دینا چاہئے، جن میں‌ پہلی عادت سحری نہ کرنا ہے، اکثر روزہ دار سحری کرنے کو ترجیح نہیں‌ دیتے ہیں جس سے ان کے جسم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

روزوں کے دوران افطار میں کولڈ ڈرنکس کا استعمال بھی جسمانی صحت کو بری طرح متاثر کرتا ہے، جس کی وجہ سے طبی ماہرین روزہ داروں کو کولڈ ڈرنکس سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق افطار کے فوری بعد ورزش کرنا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے، جسم کو دن بھر خالی پیٹ رہنے کے بعد آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔

رمضان میں کھائے جانے والے پکوان میں نمک کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، پھر چاہے چھولے ہوں، یا نمکین لسی، لیکن اس سے جسم میں پانی کی کمی بھی ہوسکتی ہے، اس کے لیے کیلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں سوڈیم سے زیادہ پوٹاشیئم بڑھے۔

روزے میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کیا جا سکتا ہے

صرف رمضان میں ہی نہیں بلکہ کسی بھی وقت کچھ کھانے کے فوری بعد سونا صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔رمضان میں یہ عادت اس لیے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے کیوں کہ ہمارے جسم کو کھانا بہت دیر بعد ملتا ہے۔

Back to top button