کچے میں سیلاب، ڈاکو ٹھکانے چھوڑنے پر مجبور، پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا

کچے کے علاقے میں سیلابی صورتحال کے باعث ڈاکو اپنے ٹھکانے چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
سندھ پولیس کے مطابق ضلع کشمور کے کچے علاقے گیل پور میں ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے خالی ہوچکے ہیں، جن پر پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گیل پور کچے میں جاگیرانی، شر اور اندھڑ گینگ کے کارندے سرگرم رہے ہیں، جو بچوں کو نکالنے کے بعد دیگر علاقوں میں پناہ لے لیتے ہیں۔
افغانستان وفدبھیجنے کا فیصلہ جلد کیا جائے ، ورنہ ہمارا جرگہ روانہ ہوگا، بیرسٹرسیف
ایس ایس پی کشمور مراد گھانگرو کے مطابق سیلابی صورتحال میں ڈاکوؤں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ان کی نشاندہی و سرکوبی کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
