افغانستان وفدبھیجنے کا فیصلہ جلد کیا جائے ، ورنہ ہمارا جرگہ روانہ ہوگا، بیرسٹرسیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وفاق پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد افغانستان کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے وفد بھیجے، ورنہ صوبائی حکومت اپنا جرگہ افغانستان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف محاذ پر ہے اور اس نے اس عفریت کے بھرے اثرات برداشت کیے ہیں۔ اُن کے بقول صوبے کی قربانیوں کی وجہ سے باقی ملک نسبتاً محفوظ رہا ہے، اس لیے وفاق کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کی 51 شرائط پوری کر دیں، بقیہ پر پیشرفت جاری
انہوں نے نشاندہی کی کہ ہر مسئلے پر سیاست ممکن نہیں، اور افغانستان کو نظر انداز کرنا وفاقی حکومت کی سنگین غفلت ہو گی۔
بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ یہ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے — وفاق یا تو خود افغانستان سے بات کرے یا پھر خیبر پختونخوا کو مذاکرات کی اجازت دے، کیونکہ اگر دہشت گردی صوبے سے باہر پھیلی تو پورا ملک متاثر ہو سکتا ہے۔
