سیلاب زدہ علاقوں میں امداد کاموں کے جائزہ کیلئے آرمی چیف کادوہ بلوچستان

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ امدادی کاموں کے جائزہ کیلئے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے امدادی کاموں کا جائزہ لیا ہے۔

بیان کے مطابق آرمی چیف نے ضلع جعفر آباد کے علاقے اوستہ محمد بھی پہنچے اور متاثرین سیلاب اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ٹروپس سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سیلاب کے باعث اب تک 260 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، مرنے والوں میں 125 مرد، 56 خواتین اور 76 بچے شامل ہیں۔

Back to top button