کھانے کے بعد2منٹ کی واک خون میں شکر کم کرسکتی ہے،ماہرین

ماہرین نے ایک طویل سروے کے بعد کہا ہے کہ ہرکھانے کے بعد صرف دو منٹ تک تیزقدمی سے خون میں شکر کی مقدار کم کرنے میں غیرمعمولی کامیابی ہوسکتی ہے۔سائنسدانوں کے مطابق بحیرہ روم کی اطراف اسپین اور دیگر ممالک کے لوگ ہرکھانے کے بعد چہل قدمی کے عادی ہیں اور ان میں ذیابیطس کا مرض بہت ہی کم دیکھا گیا ہے۔ اس عمل میں میڈیرینیئن طرزخوراک کا دخل بھی ہے جو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ چہل قدمی ان اقوام کی عام عادت ہے۔
جرنل اسپورٹس میڈیسن میں 2022 میں کئے گئے ایک تحقیقی سروے کے مطابق ہرکھانے کے بعد چلنا بہت ضروری ہے۔ یہاں تک کہ بلڈ شوگرکنٹرول کرنے میں اس کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اگر ہر کھانے کے بعد چلنے کی عادت اپنائی جائے تو نہ چلنے والوں کے مقابلے میں بلڈ شوگر9.51 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔ تاہم اگر دن میں کئی مرتبہ چلاجائے تو اس سے 17 فیصد شکرکم ہوسکتی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرآپ دیرتک بیٹھے رہ کر کام کرتے ہیں تو ضروری ہے کہ کچھ دیر کھڑے رہ کر بھی کام نمٹائیں۔ ہم جانتے ہیں کہ کھانا کھانے کے 30 سے 90 منٹ کے دوران خون میں شکر کی مقدار بلند ہوجاتی ہے اور یہی وہ موقع ہے کہ ہم چلنے کو ترجیح دیں اور ذیابیطس سے محفوظ
توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور
رہیں۔
