سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وارنرپرجرمانہ عائد

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں سزا یافتہ قرار دے کر ان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ڈیوڈ وارنر کے شراب پی کر گاڑی چلانے کے کیس کی آسٹریلوی عدالت نے سماعت کی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کے اعترافِ جرم کے بعد اب عدالت نے انہیں سزا سنائی ہے، وارنر پر 1500 آسٹریلوی ڈالرز جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

دورانِ سماعت ڈیوڈ وارنر کے وکیل اویس احمد نے عدالت سے ان کو سزا یافتہ قرار نہ دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارنر کی غلطی کو دنیا بھر میں میڈیا نے کور کیا، ان کے مالی معاہدوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

جس پر عدالت نے کہا کہ شراب پی کر گاڑی چلانے کی حوصلہ شکنی کے لیے پیغام دینا بہت اہم ہے، جس سے ڈیوڈ وارنر کے دوبارہ جرم کرنے کا امکان کم ہے۔

Back to top button