سابق اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں نیتن یاہو کی فوجی کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دیدیا

سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نےغزہ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو  کی جانب سے کی جانے والی فوجی کارروائیوں کوجنگی جرائم قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نےامریکی میڈیا کو دیےگئے انٹرویو میں سوال اٹھایا کہ اگریہ جنگی جرائم نہیں تو اور کیا ہیں؟

بنگلا دیش میں دوبارہ احتجاجی مظاہرےزور پکڑ گئے ، فوری الیکشن کا مطالبہ

 

سابق اسرائیلی وزیراعظم نےحکومت پرشدید تنقید کرتےہوئےکہا کہ میں اب اسرائیل پر جنگی جرائم کے الزامات کے خلاف دفاع نہیں کرسکتا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور اُن کی حکومت کےانتہائی دائیں بازو کےاراکین ایسےاقدامات کررہے ہیں کہ جنگی جرائم کےسوا جن کی کوئی اور تشریح ممکن نہیں۔

Back to top button