سابق ملائشین خاتون اول کرپشن کے مقدمہ میں مجرم قرار

ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ کو 4 کروڑ ڈالرز سے زائد رشوت خوری کے کیس میں مجرم قرار دے دیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کئی برس سے بدعنوانی کے کیسز کا سامنا کررہے ہیں جنہیں کچھ روز قبل ہی 12 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے، اب ملائیشین عدالت نے نجیب رزاق کی اہلیہ روزماہ منصور کو سولر انرجی منصوبے میں رشوت خوری کے معاملے پر مجرم قرار دے دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کی سابق خاتون اوّل پر 4 کروڑ 10 ڈالر رشوت مانگنے اور وصول کرنے کا الزام تھا۔
روزماہ پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے بھی 17 مقدمات درج ہیں تاہم ابھی تک انہیں ان مقدمات میں مجرم قرار نہیں دیا گیا۔
میگھن مارکل شاہی خاندان کو معاف کرنے کو کیوں تیار نہیں؟
خیال رہے کہ ملائیشیا کی 70 سالہ خاتون سے متعلق مشہور ہے کہ انہیں بیش قیمتی اشیاء اور زیورات سے خاصہ لگاؤ ہے، جب 2018 میں ملائیشین پولیس نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے گھر چھاپہ مارا تو گھر سے 16 لاکھ ڈالرز مالیت کا سونا اور ہیرے کے زیورات برآمد ہوئے تھے،جن میں 14 اور 272 بیش قیمتی بیگس بھی شامل تھے۔
