ولیکا ہسپتال کے عملے کی غفلت سے4بچے ایچ آئی وی کا شکارہوگئے

کلثوم بائی ولیکا ہسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے سامنے آنے والے ایچ آئی وی آؤٹ بریک میں مزید ایک اور 10 سالہ بچے میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 81 تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ کیس کے بعد ضیا کالونی سے تعلق رکھنے والے آفتاب خان کے چاروں بچے ایچ آئی وی کا شکار ہوگئے ،متاثرہ بچے کے والد آفتاب خان نےبتایا کہ دو روز قبل ان کی 9 سالہ بیٹی میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ اس سے پہلے ان کے 12 سالہ اور 3 سالہ دو بیٹوں کی رپورٹس بھی مثبت آچکی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب 10 سالہ بیٹے کی رپورٹ بھی مثبت آنے کے بعد ان کے چاروں بچے وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو معمولی علاج کے لیے ولیکا ہسپتال لے کر گئے تھے، مگر مبینہ طبی غفلت کے باعث ان کے بچوں کو زندگی بھر کا موذی مرض لگ گیا۔

 

Back to top button