وادی تیراہ میں شہید سکیورٹی فورسزکے جوانوں کی نماز جنازہ ادا

ضلع خیبرکے علاقے وادی تیراہ میں شہید سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کی نماز جنازہ اورکزئی میں ادا کی گئی۔پاک فوج کے سینئر افسران اور جوانوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔
