جی ایچ کیو حملہ کیس : عدالت کا عمران خان کی حاضری ویڈیو لنک کے ذریعے لگوانے کا حکم

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی حاضری بذریعہ ویڈیو لنک لگوانے کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی حاضری بذریعہ ویڈیو لنک کروانے کا حکم دیاہے۔

ذرائع کےمطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے احکامات موصول ہوگئے ہیں۔

وکیل محمد فیصل ملک نےکہا کہ تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمےمیں کل 125 ملزمان نامزد ہیں، عمران خان سمیت 102 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جاچکی ہیں۔

شاہ محمود قریشی سمیت23ملزمان کو چالان کی نقول ابھی تک فراہم نہیں گئی۔

دوسری جانب شیخ رشید،راجہ بشارت، سمابیہ طاہر،کنول شوزب، راشد حفیظ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نےملزمان کو حاضری لگانے کےبعد جانے کی اجازت دےدی۔

190ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان،اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پردوبارہ فیصلے کاحکم

بعدازاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی۔

یاد رہےکہ 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کےخلاف مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

Back to top button