جی ایچ کیو پر دھاوا،پی ٹی آئی خواتین کی آڈیو لیک ہوگئی

جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے سے متعلق پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے خواتین کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کا کردار بھی سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی خواتین کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، جس میں خواتین اراکین اسمبلی کو جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے سے متعلق گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے۔
فرح خواتین کارکنان کو کہہ رہی ہیں کہ کنول شوذب نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف آنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پرتشدد احتجاج کیا، عسکری اور نجی املاک پر حملے کئے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا تھا۔
حکومت نے نقص امن کے خطرے کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو حراست میں لے لیا تھا، جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری سمیت درجنوں افراد شامل تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو عدالتوں سے ضمانتوں پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا جبکہ کئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
