گلگت بلتستان انتخابات،نتائج آنے کا سلسلہ جاری

گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوچکی ہے جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

گلگت بلتستان الیکشن میں مجموعی طور پر 403 امیدواروں نے حصہ لیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کےلیے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر صبح سے ہی ووٹرز کا رش رہا اور لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے رہے، پولنگ بغیر کسی وقفےکے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج

حلقہ جی بی اے 1 گلگت 1 کے 80 پولنگ سٹیشنز میں سے 5 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین 873 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد شفیق الدین 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 2 گلگت 2 کے  91 پولنگ سٹیشنز میں سے 1  کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے حفیظ الرحمان 201 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 191 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 4 نگر 1 کے 53 پولنگ سٹیشنز میں سے 23 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 2720 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 2608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 5 نگر 2 کے 32 پولنگ سٹیشنز میں سے 5 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار جہانگیر شاہ 381 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جاوید علی منوا 292 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 6 ہنزہ کے 88 پولنگ سٹیشنز میں سے 5 کے  غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے  کے مطابق  آزاد امیدوار نیک نام کریم 364 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار راجہ نظیم الامین 260 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 7 سکردو 1 کے 31 پولنگ سٹیشنز میں سے 13 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین خان 1862 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 1610 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 8 سکردو 2 کے 70 پولنگ سٹیشنز میں سے 4 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امتیاز حیدر خان 488 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 461 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 9 سکردو 3 کے 54 پولنگ سٹیشنز میں سے 6 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 967 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 806 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 10 سکردو 4 کے 51  پولنگ سٹیشنز میں سے 5 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مشتاق حسین 457 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 385 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر  ہیں۔

حلقہ جی بی اے 11 کھرمنگ کے  51 پولنگ سٹیشنز میں سے 5 کے  غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 846 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے سید محسن رضوی 315 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 12 شگر کے 71 پولنگ سٹیشنز میں سے 6 کے  غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 1115 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ  پاکستان مسلم ليگ (ن) کے طاہر شگری 480 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 13 استور 1 کے 57 پولنگ سٹیشنز میں سے 20 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے فہد حنیف 2130 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا فرمان علی 1853 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 14 استور 2 کے 51 پولنگ سٹیشنز میں سے 15 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے شمس الحق لون 2660 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد فاروق 1969 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 42 پولنگ سٹیشنز میں سے 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عتیق اللہ 310 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عطا اللہ 208 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 17 دیامر 3 کے 46 پولنگ سٹیشنز میں سے 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد زمان 382 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 356 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 18 دیامر 4 کے 32 پولنگ سٹیشنز میں سے 2  کےغیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے گلبر خان 386 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے کفایت الرحمان 139 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 19 غذر 1 کے 78 پولنگ اسٹیشنز میں سے 9  کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے  کے مطابق آزاد امیدوار نواز خان ناجی 1223 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ  پاکستان مسلم ليگ (ن) کے ظفر محمد 809 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 20 غذر 2 کے  69 پولنگ سٹیشنز میں سے 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے نذیر احمد 126 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے عبدالجہاں 77 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 21 غذر 3 کے 60 پولنگ سٹیشنز میں سے 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ایوب شاہ 87 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے غلام محمد 70 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 22 گھانچے 1 کے  58 پولنگ سٹیشنز میں سے 7  کے  غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے  کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی 951 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 888 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 23 گھانچے 2 کے 50 پولنگ سٹیشنز میں سے 3  کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  آزاد امیدوار انور علی 651 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار عبد الحمید 79 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 24 گھانچے 3 کے  46 پولنگ سٹیشنز میں سے 12کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 2155 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ  پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 835 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

Back to top button