حکومت کا ٹیکس ہدف کم کرنے اور سیلاب لیوی پر غور

پی آئی اے کی نجکاری کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد پاکستانی حکام مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں تاکہ رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر کے ٹیکس وصولی کے ہدف کو 300 سے 500 ارب روپے تک کم کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق ایک تجویز یہ ہے کہ ایف بی آر کے سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف کو 141.3 کھرب روپے سے کم کرکے 137 کھرب یا 139 کھرب روپے تک مقرر کیا جائے، جس کے لیے نئے میکرو اکنامک فریم ورک میں ممکنہ رد و بدل شامل ہوگا۔
حکومت پنجاب نے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم ضبط کرلی
اس کے علاوہ حکومت اس امر پر بھی غور کر رہی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے اضافی وسائل جمع کرنے کی خاطر ایک خصوصی "فلوڈ لیوی” (سیلاب ٹیکس) نافذ کیا جائے۔
