بلوچستان میں افغان مہاجرین کے انخلا کا تیسرا مرحلہ جاری

ملک کے دیگر حصوں کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی افغان مہاجرین کے انخلا کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔

حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق یکم ستمبر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اور دیگر غیر ملکی باشندوں کی واپسی کا عمل شروع ہوا تھا۔ اس مرحلے میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ دونوں افراد کو وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔ اب تک 30 ہزار سے زائد افغان باشندے واپس جا چکے ہیں، جن میں تقریباً 20 ہزار نے رضاکارانہ طور پر واپسی اختیار کی۔

کوئٹہ میں افغان باشندوں کے زیر انتظام چلنے والے 33 سے زیادہ تعلیمی اداروں اور طبی مراکز کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس فورس غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔

سیلاب : سندھ میں حالات کنٹرول میں ہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کے آباد علاقوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور انہیں مرحلہ وار واپس ان کے وطن بھیجا جا رہا ہے۔

Back to top button