حکومت کا آئی ایم ایف وفد کی مصروفیات کو منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کے دوران مصروفیات کو منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد کا کوئی تحریری شیڈول بھی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف وفد کی ملاقاتوں کی اطلاعات متعلقہ محکمے کو فون پر ہی دی جائے گی۔

خیال رہےکہ آئی ایم ایف کا وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا،وفد گڈ گورننس اور کرپشن کے تخلیصی جائزے کےلیے پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ آئی ایم ایف وفد سال 2025-26 کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لےگا اور گورننس سے متعلق تکنیکی معاونت پر پاکستانی حکام سے فالو اپ مذاکرات کرےگا۔

آئی ایم ایف وفد گورنس اور تلخیصی جائزے کیلئے پاکستان پہنچ گیا

ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق وفد آئندہ مالی سال کےلیے ٹیکس ریونیو اقدامات،اخراجات پر کنٹرول سے متعلق پاکستانی حکام سے مذاکرات کرےگا اور بجٹ کو حتمی شکل دینے کےلیے آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام سے مل کر تجاویز تیار کرے گا۔

Back to top button