گورنر نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا

 

 

 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے استعفیٰ واپس کردیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہ ہوسکا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے دونوں استعفون پر کیے گئے کے دستخطوں پر اعتراض لگاکر استعفیٰ واپس کردیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کے مطابق 8 اور 11 اکتوبر کو موصول ہونے والے استعفوں پر موجود دستخطوں میں فرق پایا جاتا ہے،جس کی تصدیق کے بعد آئین کےمطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

گورنر نے استعفوں کی تصدیق کےلیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپو کو 15 اکتوبر کو دن 3 بجے گورنر ہاؤس  آنے کی ہدایت کر دی۔

 

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہاکہ دستخطوں کی تصدیق کےبعد ہی کسی بھی آئینی یا انتظامی فیصلے تک پہنچا جاسکے گا اور یہ عمل مکمل طور پر آئین کی روشنی میں انجام دیا جائے گا۔


دوسری جانب مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے اعتراض پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں استعفوں پر موجود دستخط ان کے ہی ہیں۔

قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہوچکا ہے،تاہم اس کی منظوری تک وہ بدستور وزیر اعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

 

Back to top button