دونوں استعفوں پر موجود دستخط میرے ہی ہیں : علی امین گنڈاپور

 

 

 

 

مستعفی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کو پیش کیے جانےوالے دونوں استعفوں پر موجود دستخط میرے ہی ہیں۔

 

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ انہوں نے اپنے دونوں استعفے 8 اور 11 اکتوبر کو اپنے مستند دستخط کے ساتھ جمع کرائے تھے۔8 اکتوبر کا استعفیٰ جسے پہلے مسترد کر دیا گیا تھا،اب اسے تسلیم کرلیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ گورنر فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے دستخط پر اعتراض لگاکر استعفیٰ واپس کردیا ہے۔گورنر کی جانب سے لکھےگئے خط میں دونوں استعفوں پر دستخط کو مختلف اور غیر مشابہ قرار دیا گیا ہے۔

گورنر نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا

گورنر فیصل کریم کنڈی نے استعفوں کی تصدیق کےلیے وزیر اعلیٰ علی امین کو 15 اکتوبر کو دن 3 بجے گورنر ہاؤس آنے کی ہدایت کی ہے۔

 

 

 

Back to top button