دوران حج ہیٹ ویو سے 35 پاکستانی جاں بحق ہوئے: وزارت مذہبی امور نے تصدیق کردی

وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج کے دوران ہیٹ ویو سے 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق۔

پاکستان کے حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو کے مطابق 18 جون سہہ پہر 4 بجے تک مشاعر میں 9 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں جن میں 4 منیٰ، 3 عرفات اور 2 کا مزدلفہ میں انتقال ہوا۔ ڈی جی حج مشن کا کہنا ہے کہ حج کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

فوجی قیادت کا عمران خان کو این آر او دینے سے صاف انکار

 

ڈی جی حج مشن نے عازمین کو بے یارو مددگار چھوڑنے کے سوشل میڈیا الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ہم سعودی حکومت کی معلومات پر بھروسہ اور بعدازاں خود بھی تصدیق کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا  کہ کسی بھی حاجی کی وفات ہونے کی صورت میں ہمیں اطلاح دی جاتی ہے، سعودی حکومت نے ایک نظام مرتب کیا ہوا ہے جس کے تحت ورثاء سے باقاعدہ تدفین کی اجازت مانگی جاتی ہے، اس کے بعد غسل دے کر حرمین میں نماز جنازہ ادا کرکے تدفین کی جاتی ہے یا پھر وارثین کی خواہش کے مطابق کسی حاجی کی میت پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جاتے ہیں ۔  انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت ان معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے۔

Back to top button