حامد علی خان کابھارت منتقلی کی پیشکش کااعتراف

غزل گائیک حامدعلی خان نے بھارت منتقلی کی پیشکش کے راز سے پردہ اٹھادیا۔
استادحامدعلی خان کانجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق بھارتی وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی نے انہیں بھارت منتقل ہونے کی پیشکش کی تھی
حامدعلی خان نے کہا کہجب مجھے، امانت علی خان اور مہدی حسن کو بھارت کے ایک بڑے موسیقی پروگرام میں پرفارم کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا اور اس پروگرام میں سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی، دلیپ کمار، منوج کمار اور دیگر بڑی شخصیات موجود تھیں۔
استاد حامد علی خان اور امانت علی خان نے اسٹیج پر پرفارم کرنا شروع کیا تو لوگ ان کی شاندار کلاسیکل گائیکی پر حیرت زدہ تھے۔
اندرا گاندھی نے ان کی گائیکی سننے کے بعد انہیں ’رام لکھن‘ کا لقب دی۔
اگلے دن اٹل بہاری واجپائی نے ان دونوں کو بلا کر ان کی تعریف کی اور بھارت منتقل ہونے کی پیشکش کی تھی۔
فلم ‘شعلے’ 50 سال بعد دوبارہ ریلیز ہوگی
واجپائی نے حامد علی خان پر بھارت منتقلی کیلئے پاکستانی شہریت چھوڑنی کی شرط رکھی تھی ۔جسے انہوں نے مستردکردیاتھا۔
