امپائرز سے بدتمیزی کرنے پر حماد اعظم پر بڑا جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)گریڈ ٹو کے ٹورنامنٹ میں شریک کنگزمین ٹیم کے کپتان حماد اعظم پر 100 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔
حماد اعظم وننگ ٹرپل نائن اسپورٹس کے خلاف میچ میں آؤٹ دینےپرغصہ میں آگئے۔ ذرائع کے مطابق حماد اعظم نے فیلڈ امپائرز کےبعد میچ ریفری سے بھی بدتمیزی کی۔
پی ایس ایل 10: یونائیٹڈ نے سلطانز کو 47 رنز سے شکست دے دی
جس کےبعد فیلڈ امپائرز رفیق احمد اور عبدالکریم نے میچ ریفری کو رپورٹ کردیا، میچ ریفری نےحماد اعظم اور کنگز مین کے منیجرکوطلب کیا۔
حماد اعظم نےمیچ ریفری علی گوہر سے بھی آفیشل میٹنگ میں بھرپور بدتمیزی کی، جس پرمیچ ریفری نےحماد اعظم پر 100 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔