این اے129سےحماد اظہرکاضمنی الیکشن نہ لڑنے کااعلان

رہنماتحریک انصاف اور سابق وزیر حماد اظہر نے این اے 129سےضمنی الیکشن نہ  لڑنےکااعلان کردیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ انہیں "فارم 47 والی پارلیمنٹ” کا حصہ بننے کی کوئی خواہش نہیں کیونکہ یہ جعلی ارکان اسمبلی سے بھری ہوئی ہے۔

حماد اظہر نے بتایا کہ گزشتہ عام انتخابات کے دوران ان کے 82 سالہ والد کو ہراساں کیا گیا، گرفتار کیا گیا اور گھر پر متعدد بار چھاپے مارے گئے۔ ان کے بقول، بطور اکلوتے بیٹے اور خاندانی جانشین وہ نہیں چاہتے کہ ان کی والدہ مزید کسی صدمے سے گزریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ والدہ کی ہدایت پر انہوں نے اپنے کزن چوہدری ارسلان ظہیر کو اپنی جگہ امیدوار نامزد کیا ہے۔ اگر پارٹی نے حلقے میں الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہ کیا تو وہ ہی ان کے جانشین ہوں گے۔

Back to top button