حسن نصراللہ کےقتل سےعدم استحکام میں اضافہ ہوگا، پاکستان

ترجمان دفترخارجہ کاکہنا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کےسیکرٹری جنرل کو قتل کرنےسےخطےکےعدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔
لبنان میں حزب اللہ کےسیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کےقتل پرپاکستان کا ردعمل سامنے آگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ شہری آبادیوں پراس قسم کےحملے بین الاقوامی قوانین کی پامالی ہیں جو تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہیں، اسرائیلی افواج کئی روز سے لبنان کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی کررہی ہیں اور شہری آبادیوں کو مسلسل نشانہ بناکر سلامتی اور استحکام کونقصان پہنچارہی ہیں۔
لیاقت باغ احتجاج،عمران خان کیخلاف مزید3مقدمات درج،علی امین گنڈاپور بھی نامزد
ترجمان نےحملوں سےمتاثرہ افراد، انکےخاندان اورلبنان کےعوام سے گہری تعزیت کا اظہارکرتےہوئے کہا کہ پاکستان لبنان کے عوام کےساتھ یکجہتی کےلیے کھڑا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پرزور دیا کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز رکھےاورمشرق وسطیٰ میں امن بحال کرنےمیں اپنا کردارادا کرے۔
