لیاقت باغ احتجاج،عمران خان کیخلاف مزید3مقدمات درج،علی امین گنڈاپور بھی نامزد

 بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف28 ستمبر احتجاج پر3 نئےمقدمات درج کرلیے گئے۔علی امین گنڈاپور کو بھی نامزد کیاگیا ہے

عمران خان کےخلاف دہشتگردی ایکٹ7 اےٹی اےکی دفعہ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیاجبکہ مقدمات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی نامزد کیا گیا۔

مقدمے کے متن کےمطابق سابق وزیراعظم نےاڈیالہ جیل سے مظاہروں کی کال دی اور کارکنوں کو قومی اداروں کےخلاف اکسایا۔

نئے مقدمات تھانہ نیوٹاؤن اورتھانہ سول لائن پولیس نےدرج کیےجن میں اقدام قتل اوردہشت گردی کی 2دفعات جبکہ دفعہ144 کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔

پنجاب حکومت، قومی اداروں پر تنقید، توڑ پھوڑ،جلاؤگھیراو اور پتھراؤکےبھی الزامات لگائےگئےہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی پولیس نےلیاقت باغ او گردنواح میں ہونیوالےاحتجاج اور جھڑپوں کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے58 سےزائد مقامی رہنماؤں پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ 103کارکنوں کوگرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کیا گیاجس میں سیمابیہ طاہر،شہریار ریاض،اعجازخان جازی،راشدحفیظ،اجمل صابراور ناصرمحفوظ کونامزد کیا گیا۔

راولپنڈی پولیس کی جانب سےدرج مقدمے میں چوہدری امیر افضل، عمرتنویر بٹ اور ملک فیصل سمیت150 نامعلوم افرادکوبھی نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے میں دہشتگردی، اقدام قتل، توڑپھوڑ،کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کےمتن کےمطابق ملزمان نےلیاقت باغ میں ریاست مخالف نعرے لگائے،کارکنان نےاسلحہ،ڈنڈےاورلاٹھیاں اٹھا رکھی تھیں۔کارکنان نے پولیس اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں پرپتھراؤ بھی کیا۔

ایف آئی آرکےمطابق کارکنان کےتشدد سےپولیس اہلکارمنیب عباس،اجمل خان زخمی ہوئے۔ملزمان کےپتھراؤ سےافسران کی گاڑیوں کونقصان پہنچاجبکہ ملزمان نےسرکاری اسلحہ چھین کرہوائی فائرنگ کی اورخوف و ہراس بھی پھیلایا۔

واضح رہے گزشتہ روز تحریک انصاف نےلیاقت باغ پراحتجاج کیا تھا جس دوران پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپیں ہوئی تھیں اور اس دوران کئی کارکنان اور پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں دفعہ144 کےنفاذ کےباوجود احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کے103 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں12خواتین بھی شامل ہیں۔

کارکنان کےخلاف5 تھانوں نےکل6مقدمات درج کیےہیں، تین مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ7 اے ٹی اےاور4 مقدمات میں 144خلاف ورزی دفعہ لگائی گئی۔

حسن نصراللہ کےقتل سےعدم استحکام میں اضافہ ہوگا، پاکستان

تمام گرفتار کارکنوں کوڈیوٹی جج کےپاس پیش کیاجائے گا، انصاف لائرزفورم لیگل ٹیم جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئی ہے۔مقدمات تھانہ سٹی،وارث خان،نیو ٹاؤن، سول لائن اور آر اے بازار نے درج کیے ہیں۔

Back to top button