کورونا کی نئی قسم ’آکٹورس‘ تیزی سے پھیلنے لگی

سال 2019 کے اختتام پر دنیا میں پھیلنے والی وبا کورونا کی ایک نئی اور زیادہ تیزی سے پھیلنے والی قسم ’آکٹورس‘ کے سامنے آنے کے بعد کئی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
’آکٹورس‘ دراصل پہلے سے موجود خطرناک قسم ’اومیکرون‘ کی تبدیل شدہ قسم ’ایکس بی بی 1۔16‘ کی نئی قسم ہے۔
’آکٹورس‘ کی قسم کو بعض ممالک میں ’ایکس بی بی 1۔16‘ کے نام سے بھی جانا جا رہا ہے اور اس وقت مذکورہ قسم دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتی دکھائی دے رہی ہے۔
’آکٹورس‘ کی قسم سب سے پہلے بھارت میں جنوری 2023 میں سامنے آئی تھی مگر مارچ میں اس کے کیسز میں تیزی دیکھی گئی، جس کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس پر نظر رکھنا شروع کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’آکٹورس‘ کے کیسز میں مارچ میں تیزی کے بعد اس کے کیسز امریکا، برطانیہ، سنگاپور اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں بھی رپورٹ کیے گئے۔
