خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

صوبہ خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق حالیہ موسلادھار بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب جب کہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ لاحق ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ آندھی اور ژالہ باری کے باعث بجلی کے نظام کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کےمطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا، جب کہ سیلابی ریلوں اور بارش کے باعث 3 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
متاثرہ اضلاع میں مالاکنڈ، کوہاٹ، خیبر اور باجوڑ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

Back to top button