لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد گورال ٹریفک حادثے میں زخمی

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اسجد گورال کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا، جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر زخمی حالت میں  ہسپتال منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ سمندری موٹروے کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جسٹس اسجد گورال کو سمندری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے سر پر چوٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

جسٹس گورال کے بیٹے رحمان سعید کے مطابق اُن کے والد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، وہ زخمی ضرور ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Back to top button