کوہاٹ میں آراوکی معطلی کاپشاورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم

سپریم کورٹ نے کوہاٹ میں آراوکی معطلی کاپشاورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرلی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے کچھ ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں کہ الیکشن نہ ہوں۔آر او کون ہوگا؟اس سے امیدوار کو کیا فرق پڑتاہے؟کیا آر او کسی مخالف امیدوارکا رشتہ دار ہے؟کیا آپ اپنی مرضی کا ریٹرننگ افسر چاہتے ہیں؟
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پہلا آر او کسی مناسب وجہ پرتبدیل ہوایا واقعی بیمار تھا؟مجھے تو سمجھ نہیں آرہا کیسے آرڈرجاری ہورہے ہیں؟چیف جسٹس کا پشاورہائیکورٹ میں آراو تبدیلی کی درخواست دینے والے وکیل سے مکالمہ ،ہم ایسی درخواستیں دائرکرنے والوں پر کیوں نہ مثالی جرمانہ عائد کریں؟
چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ چاہتے الیکشن ہی نہ ہوں؟
جسٹس میاں محمد مظہر نے ریمارکس دیئے کہ آراومعطل ہونے سے 19لوگوں کی سکروٹنی رہ جائے گی۔کوہاٹ میں نئے آر او کی تعیناتی الیکشن کمیشن نے مناسب وجہ پر کی۔پہلے ریٹرننگ افسر نے طبی بنیادوں پر تبدیلی کی درخواست کی تھی ۔نئے آر او کی تعیناتی چیلنج کرنے والے کوئی ٹھوس وجہ نہ بتا سکے۔پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو سنے بغیر حکم امتناع جاری
کیا۔
