تاریخی دفاعی معاہدہ، سعودی وزیر دفاع کا پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کے بعد سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے اہم بیان جاری کیا ہے۔

گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس تاریخی معاہدے پر دستخط کیے، جس کی شقوں کے مطابق کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کی توثیق کرتا ہے۔

معاہدے کے بعد سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ "سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک”۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب پہنچنے پر ان کے طیارے کو سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی F-15 لڑاکا طیاروں نے حصار میں لے کر شاندار انداز میں خوش آمدید کہا۔

Back to top button