ہنی سنگھ اور 25سالہ مصری ماڈل میں قربتیں بڑھنےلگی

گلوکار ہنی سنگھ اور 25 سالہ مصری ماڈل کی قربتیں بڑھ رہی ہیں جس کے باعث ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑنے لگی ہیں۔

بھارتی گلوکار و ریپر ہنی سنگھ ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ ان دنوں ہنی سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ 25 سالہ مصری ماڈل ایماء بکر کی سالگرہ مناتے دکھائی دیے اور ان کی ہم آہنگی دیکھ کر مداحوں نے اندازہ لگایا ہے کہ شاید دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پرتعیش ریسٹورنٹ میں ایماء کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کرتے نظر آئے۔ ویڈیو میں ماڈل ان کے بالکل ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آئیں اور جب ریسٹورنٹ کا عملہ سالگرہ کا گانا گاتا اور رقص کرتا ہے تو ایماء خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔ اس موقع پر ہنی سنگھ نے ایماء کا ہاتھ تھامے رکھا، دونوں خوشگوار مزاج میں نظر آئے۔

Back to top button