مہوش حیات اب مداحوں کے دل جیتنے میں کیسے کامیاب ہوئیں؟

مداحوں کو ہمیشہ اپنے سحر میں جکڑ کر رکھنے والی سیکسی اداکارہ مہوش حیات ایک مرتبہ پھر اپنے مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہی ہیں، اداکارہ کی باتھ روم میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں افراد پسند کر چکے ہیں۔ مہوش حیات کی وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیو پر شوبز شخصیات نے بھی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے ہیں، اداکارہ کی جانب سے ویڈٰیو کو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا تھا۔
اس وائرل ویڈیو میں مہوش کو امریکی گلوکار گویون (Giveon) کے فروری 2020 میں ریلیز ہونے والے ’ہارٹ بریک اینیورسری نامی گانے پر پرفارم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ باتھ روم میں ڈانس کرتے دکھائی دیتی ہیں اور ان کے رقص کو شوبز شخصیات کے علاوہ عام افراد نے بھی خوب سراہا ہے، مہوش حیات کی ڈانس ویڈیو پر احمد علی بٹ، متھیرا اور علیزے سمیت دیگر شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے خوب تعریفیں کیں۔
عام افراد اور مداحوں نے بھی اداکارہ مہوش حیات کی ویڈیو کو سراہا، تاہم ساتھ ہی لوگوں نے اس پر تعجب کا اظہار کیا کہ بڑے اور امیر لوگ بھی باتھ رومز میں رقص کرتے ہیں، عام لوگوں کی طرح احمد علی بٹ نے بھی مہوش حیات کے باتھ روم میں رقص کرنے پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی ڈانس کی تعریف کی۔
حرا مانی کا مینجر سے جھگڑا تھانے پہنچ گیا
لوگوں کی جانب سے بھی مہوش حیات کے ڈانس کی ویڈیو کو خوب سراہا گیا، سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے والے بعض افراد نے اداکارہ کے صاف باتھ روم کو بھی خوب سراہا اور کچھ افراد نے مزاحیہ کمنٹس کیے کہ شاید باتھ میں پانی آنا بند ہو گیا تھا، جس وجہ سے ہی اداکارہ نے وہاں ڈانس کرنا شروع کیا۔
اداکارہ مہوش حیات ماضی میں بھی انسٹا گرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈانس کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اور انہیں عام طور پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
ماضی میں مہوش حیات کو ڈانس ویڈیوز میں مختصر یا تنگ لباس پہننے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، تاہم اس بار مکمل لباس میں ہونے کی وجہ سے ان کی تعریفیں کی گئی ہیں۔
گزشتہ برس جولائی میں مہوش حیات نے بھائی دانش کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، مہوش حیات کو نہ صرف ڈانس ویڈیوز بلکہ بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
