حرا مانی کا مینجر سے جھگڑا تھانے پہنچ گیا

عیش و عشرت کی زندگی گزارنے والے کچھ شوبز اداکار اصل میں کس قدر سفاک اور ظالم ہیں، اسکا اندازہ معروف اداکارہ حرامانی کی جانب سے اپنی سابقہ منیجر کے ساتھ کیے جانے والے ظالمانہ سلوک سے لگایا جا سکتا ہے۔
اداکارہ حرامانی اور ان کی سابقہ مینجر کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا ہے،اور مارپیٹ، ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کا معاملہ تھانے پہنچ گیا ہے، اداکارہ حرامانی کے خلاف کراچی پولیس کو باقاعدہ شکایت موصول ہو گئی ہے، جو کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

حرا کی سابقہ منیجر نزہت جعفری نے اپنی شکایت میں حرا پر ہراساں کرنے، مارپیٹ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام لگایا ہے، تاہم ایڈیشنل آئی جی کراچی آفس نے شکایت ناظم آباد تھانے کو بھیج دی ہے۔ پولیس نے حرا کی سابقہ منیجر نزہت سے الزامات کے تمام کوائف اور ثبوت مانگ لئے ہیں اور دھمکی آمیز میسجز کے ریکارڈ کے ساتھ نزہت کو بیان قلمبند کرنے کے لئے بھی بلوا لیا۔

مہوش حیات اب مداحوں کے دل جیتنے میں کیسے کامیاب ہوئیں؟

ناظم آباد پولیس نے نزہت کی درخواست پر کارروائی کر کے رپورٹ ہیومن رائٹس کمیشن آفس پاکستان اور ایڈشنل آئی جی کو ارسال کر دی ہے، ایس ایچ او ناظم آباد رائو دلشاد کے مطابق نزہت عابد جعفری کی رہائش ناظم آباد تھانے کی حدود میں ہے جبکہ نزہت عابد کا دفتر درخشاں تھانے کی حدود میں آتا ہے۔

ایس ایچ او ناظم آباد کا کہنا ہے کہ رپورٹ پر اعلیٰ حکام قانون کے مطابق کارروائی کرینگے، تاحال ناظم آباد تھانے میں اس حوالے سے کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، چند روز قبل بھی نزہت عابد نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم کے حکام سے شکوہ کیا تھا کہ اس کی داد رسی نہیں کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نزہت عابد جعفری کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں بتایا گیا کہ حرا مانی نے مجھ پر تشدد کیا، گالیاں دی ہیں، اس حوالہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر چکی ہوں تاہم اداکارہ حرا مانی کی جانب سے خاموشی برقرار ہے۔

Back to top button