پریانکا چوپڑا بچہ پیدا کیے بغیر ہی ماں کیسے بن گئی؟

اپنے امریکی خاوند سے عمر میں دس برس بڑی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بالآخر ماں بن گئی ہیں اور جوڑے کے ہاں 15 جنوری کو پہلے بچے کی آمد ہو گئی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ
بچہ پریانکا چوپڑا کی کوکھ سے پیدا نہیں ہوا بلکہ اس کے لیے کرائے کی کوکھ حاصل کی گئی تھی
کیونکہ اداکارہ ماں بن کر اپنی باڈی شیپ خراب نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ شادی کے بعد بھارت چھوڑ کر امریکا منتقل ہوجانے والی 39 سالہ پریانکا چوپڑا اور 29 سالہ نک جونس نے پہلے بچے کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد 22 جنوری کو مشترکہ اعلان میں والدین بننے کی خبر بریک کی۔
پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے ایک جیسی ہی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 15 جنوری کو ہوئی اور دونوں نے ’سروگیسی‘ یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے بچے کو جنم دیا۔ یاد رہے کہ ’سرو گیسی‘ کے عمل کے ذریعے والدین کے اسپرم اور انڈے کچھ میڈیکل طریقہ کار سے دوسری خاتون کی بچے دانی میں منتقل کیے جاتے ہیں اور وہی خاتون بچے کو جنم دیتی ہیں۔ پریانکا اور نک نے بھی ’سرو گیسی‘ کے ذریعے بچے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے فوری طور پر ننھے مہمان کی جنس اور نام کا اعلان نہیں کیا۔
خیال رہے کہ دونوں نے دسمبر 2018 میں بھارت میں شادی کی تھی، دونوں کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے، اداکارہ اپنے شوہر سے عمر میں بڑی ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس سروگیسی کے ذریعے والدین بن گئے ہیں۔ سنیچر کی صبح اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوش خبری کو اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شیئر کیا۔ سنیچر کی صبح انہوں نے اعلان کیا کہ ’ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بہت خوش ہیں کہ ہم نے سروگیسی کے ذریعے ایک بچے کا استقبال کیا ہے۔ جیسے ہی جوڑے کی جانب سے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا گیا سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں، دوستوں اور خاندان کی طرف سے مباکبادیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
نک جونس کے بھائی جو نے پرینکا اور نک دونوں کی پوسٹ پر ہارٹ ایموجیز دیے۔ اداکارہ لارا دتہ نے لکھا ’مبارک ہو۔‘ وینٹی فیئر میگزین کو ایک حالیہ انٹرویو میں پرینکا چوپرا نے خاندان شروع کرنے کے بارے میں بات کی تھی۔ پرینکا سے پوچھا گیا تھا کہ کیا ان کی والدہ ڈاکٹر مدھو چوپڑا کسی دن دادی بننے کی امید رکھتی ہیں؟ جس پر پرینکا نے جواب دیا تھا کہ ’یہ مستقبل کے لیے ہماری خواہش کا بڑا حصہ ہے۔ خدا کی مہربانی سے جب یہ ہوگا، تو ہو گا۔‘ تاہم جب ان سے کہا گیا کہ وہ اور نک جونس اپنے کام میں مصروف ہیں تو بچہ کیسے ہو گا، اس پر پرینکا کا کہنا تھا کہ ’وہ اتنے مصروف نہیں ہیں کہ خاندان آگے نہ بڑھا پائیں۔‘
بالی ووڈ سٹار کرشمہ کپور کا دوسری شادی کا عندیہ
پرینکا نے کہا تھا کہ ’گھر خریدنا اور بچہ پیدا کرنا میرے کاموں کی لسٹ میں شامل ہے۔ میرے لیے گھر وہ جگہ ہے جہاں میں خوش ہوں، جب تک کہ میرے اردگرد ایسے لوگ ہوں جن سے میں پیار کرتی ہوں۔‘
دوسری جانب ایک انٹرویو میں نک جونس نے کہا تھا کہ وہ بچے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ لہکن پرینکا پہلی بالی وڈ اداکارہ نہیں جن کے ہاں سروگیسی سے بچہ پیدا ہوا ہے، اس سے قبل پریٹی زنٹا، سنی لیونی، ایکتا کپور ،عامر خان اور کرن جوہر بھی اسی عمل کے ذریعے والدین بن چکے ہیں۔
How did Priyanka become a mother without having a child? video
