ہما قریشی نے اپنی پہلی فلم کتنے پیسے لے کر کی؟

معروف بھارتی اداکارہ ہما قریشی کے مطابق دس سال قبل جب انھوں نے اپنی پہلی فلم کی تو معاوضہ اتنا کم تھا کہ میں کئی سال تک اعتماد کی کمی شکار رہی، اداکارہ کے مطابق ان کو پہلی فلم کا معاوضہ 75 ہزار روپے دیا گیا تھا۔
بالی ووڈ سٹار ہما قریشی جلد ہی نئی فلم ’ترلہ‘ میں بطور شیف دکھائی دیں گی، جس میں وہ معروف بھارتی شیف ترلہ دلال کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، اپنی نئی فلم کی پروموشن کے لیے حال ہی میں انہوں نے سینئر بھارتی صحافی برکھا دت کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے شوبز سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کا تعلق قدرے مسلمان گھرانے سے اور ان کا بچپن اور جوانی نئی دہلی میں گزری۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے والد نئی دہلی میں ریسٹورنٹ ہی چلاتے ہیں اور ان کا ریسٹورںٹ 50 سال بعد بھی موجود ہے، شوبز کے حوالے سے مزید بتایا کہ انہوں نے 2010 میں اداکاری کا آغاز کیا اور انہیں پہلی فلم ’’گینگ آف واسع پور‘‘ کی پیش کش ہوئی۔
ہما قریشی کے مطابق انہوں نے متعدد بڑے اداکاروں کے ساتھ ورناسی میں فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا، اس وقت تک انہیں یہ علم ہی نہیں تھا کہ فلم میں ان کا کردار کتنا اہم ہے، انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ فلم میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی اور یہ کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کسی طرح کی کوئی سہولیات نہیں تھیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل فلموں کی شوٹنگ کے دوران نہ صرف سیکیورٹی ملتی ہے جبکہ دیگر کئی سہولیات بھی میسر ہوتی ہیں لیکن اس وقت ایسا کچھ نہیں تھا، جب فلم آئی اور انہوں نے اپنا کردار مرکزی دیکھا تب انہوں نے سوچا کہ کیا انہیں اپنا معاوضہ زیادہ لینا چاہئے تھا لیکن اس وقت کافی دیر ہو چکی تھی۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جن پروڈیوسرز نے ’گینگ آف واسع پور‘ بنائی اب وہی ان کی نئی فلم کے پروڈیوسرز بھی ہیں، ’گینگ آف واسع پور‘ ان سمیت تمام افراد کی توقعات کے برعکس بہت زیادہ کامیاب گئی اور ان کا کیریئر شروع ہوا۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں ان کا کوئی سہارا نہیں تھا، جس کے ساتھ وہ مل کر اپنے مسائل پر بات کرتیں، البتہ ان کی طرح ان کے بھائی ثاقب سلیم بھی شوبز میں نئے تھے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مسائل شیئر کرتے تھے۔
ہما قریشی کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں اپنی گہری رنگت، جسامت اور خدوخال کی وجہ سے بھی وہ مایوس رہتی تھیں اور انہیں لگتا تھا کہ وہ بالی ووڈ کے لیے مناسب نہیں ہیں، اداکارہ نے شکوہ کیا کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں نئی آئی تھیں تب شوبز میگزینز نے ان کی بڑی تصاویر شائع کر کے ان کے جسم کے حصوں کو سرکل میں ہائی لائٹ کر کے ان کی
شجر عباس 100 میٹرز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
جسامت پر طنز کی تھی۔
