ٹوئٹر صارفین میں’’تھریڈز‘‘ کے چرچے کیوں ہونے لگے؟

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد تھریڈز کی جانب مائل ہو رہی ہے، لانچ کے صرف پانچ روز کے اندر 10 کروڑ لوگوں نے تھریڈز پر اکائونٹ بنا لیے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اصل سوال یہ ہے کیا یہ صارفین تھریڈز سے جُڑے رہیں گے؟ پیر کو انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تھریڈز کی ایک پوسٹ میں بتایا کہ لانچ ہونے کے پانچ دن کے اندر 10 کروڑ لوگوں نے تھریڈ پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔
بالٹی مور کی این کولمین بھی ان دس کروڑ افراد میں سے ایک ہے جنہوں نے تھریڈز پر اکاؤنٹ بنایا ہے، 50 برس کی این کولمین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک کامیڈین کی جانب سے تھریڈز کے بارے میں سننے کے بعد انہوں نے اکاؤنٹ بنایا۔
انھوں نے کہا کہ انہیں ٹوئٹر پسند ہے اور گزشتہ 10 برس سے یہ ایپ استعمال کر رہی ہیں، حتیٰ کہ ان کا اپنے شوہر سے رابطہ بھی ٹوئٹر پر ہوا تھا لیکن این کولمین جوکہ روشن خیال ہیں، ایلون مسک کے سیاسی نظریات اور ٹوئٹر میں کی جانے والی نئی تبدیلیوں کی وجہ سے ایک نئے پلیٹ فارم کی تلاش میں تھیں۔
انہوں نے سوشل نیٹ ورک ماسٹوڈان بھی استعمال کیا تاہم ان کو یہ تھوڑا سا پیچیدہ لگا، این کولمین کی خواہش ہے کہ ان کو اپنے ٹوئٹر کے فولوؤرز تھریڈز پر مل جائیں گے۔28 برس کے مائیکل ایوانکو نے کہا ہے کہ کچھ سال قبل ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد انہوں نے زیادہ ٹوئٹر استعمال نہیں کیا۔
انہوں نے گزشتہ ہفتے تھریڈز پر اکاؤنٹ بنا لیا تھا اور اب وہ زیادہ صارفین کے ساتھ کنیکٹ ہیں، میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ تھریڈز ایک ارب صارفین کے اکاؤنٹس کا ٹارگٹ مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ ٹوئٹر نے فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کو نئی سوشل میڈیا ایپ تھریڈز لانچ کرنے پر دھمکی آمیز خط بھیجا ہے جس میں اس کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
کریئیٹیو ایجنسی میکانزم کے چیف سوشل آفیسر برینڈن گاہم کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تھریڈز کتنا کامیاب ہوگا، یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے
کاجول کو بھارتی سیاستدانوں کو ان پڑھ کہنا مہنگا کیسے پڑا؟
کہ انفلوئنسر کیسے تھریڈز کو استعمال کریں گے؟
