شوہر کی پرانی ناکارہ گاڑی نے خاتون کو کروڑ پتی بنادیا

امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک خاتون کو شوہر کی پرانی ناکارہ گاڑی کی نمبر پلیٹ نے کروڑ پتی بنا دیا۔

خاتون نے اپنے شوہر کی پرانی گاڑی کی نمبر پلیٹ کے استعمال سے 50 ہزار ڈالرز یعنی 1 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے کی لاٹری جیت لی۔

لاٹری جیتنے کے بعد خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ میرے شوہر نے گھر کے باہر برسوں سے ایک پرانی اور بالکل بے کار گاڑی کھڑی کر رکھی تھی، میں نے شوہر سے  کئی بار اس سے جان چھڑانے کا کہا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ ایک دن میں نے گاڑی کی لائسنس پلیٹ پر نمبر دیکھے اور لاٹری کے لیے استعمال کر لیے۔

خاتون نے مزید بتایا کہ لاٹری کے لیے گاڑی کی لائسنس پلیٹ کے نمبرز کا استعمال ایک سال تک مسلسل جاری رکھا اور آخر کار لاٹری جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔

خاتون نے یہ بھی بتایا کہ لاٹری سے جو رقم ملی ہے وہ گھریلو بلوں کی ادائیگی اور پوتے پوتیوں پر خرچ کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

Back to top button