روزانہ 10فیصدکیلوریزکم کرنےسےعمربڑھ سکتی ہے،ماہرین

نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کی خوراک میں معمولی کمی ناصرف وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے

نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کی خوراک میں معمولی کمی ناصرف وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے بلکہ دل کی صحت، بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول کو بھی بہتر بنا سکتی ہے، جس سے بڑھاپے سے جڑی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

امریکی جریدہ امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک بڑی تحقیق CALERIE اسٹڈی کے مطابق اگر کوئی شخص اپنی روزانہ کیلوریز کا صرف 10 سے 15 فیصد کم کردے تو نمایاں طبی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

اس تحقیق میں 143 صحت مند افراد نے دو سال تک اپنی خوراک میں 25 فیصد کمی کرنے کی کوشش کی لیکن حقیقت میں اوسطاً صرف 12 فیصد کمی ممکن ہو سکی۔ اس کے باوجود شرکاء میں بلڈ پریشر کم ہوا، انسولین حساسیت بہتر ہوئی، کولیسٹرول کی سطح گھٹی اور تقریباً 10 فیصد وزن کم ہوا۔

Back to top button