آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

سابق آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کی جگہ سید علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کا عہدہ سنبھال لیا ہے، سید ناصر رضوی نے عہدے کا چارج سنبھالنے سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی اسلام آباد کو سلامی دی، سید علی ناصر رضوی اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔سید علی ناصر رضوی نے بطور اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او، ڈی آئی جی پنجاب کے 9 اضلاع میں خدمات انجام دی ہیں، حکومت نے 29 مارچ کو آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Back to top button