آئی ایم ایف : وزارت تجارت کو 5 سال تک پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت مل گئی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے وزارت تجارت کو 5 سال تک پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کےاجلاس میں وزارت تجارت حکام نے امپورٹ پالیسی پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ستمبر 2025 سے 5 سال پرانی گاڑیاں درآمدکرنےکی اجازت ہو گی اور 5 سال پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔
وزارت تجارت حکام کا کہنا تھاکہ انفرادی یا کمرشل استعمال کیلیے 3 سال پرانی گاڑی منگوانےکی پابندی ختم کر دی گئی۔
حکام نےمزید بتایا کہ مالی سال 2027 سے ہر سال اضافی ڈیوٹی میں بتدریج 10 فیصد کمی کی جائے گی اور بیگج میں لائی جانے والی گاڑی پراضافی 40 فیصد ڈیوٹی عائد نہیں ہو گی۔
ٹیکس فراڈ کے مخصوص کیسز پر ہی گرفتاری ہوگی : وزیر مملکت خزانہ
یاد رہےکہ حکومت نے آئی ایم ایف کو پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنےکی تجویز دی تھی، پرانی گاڑیوں کی درآمد کےمعاملے پرایف بی آر کی جانب سے بھی غور کیا جارہا تھا، اس حوالے سےذرائع کا کہنا تھا کہ 10 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کھولنےکی بھی تجویز ہے۔