آئی ایم ایف کا کرپٹو کرنسی کا سٹیٹس لیگل نا ہونے پربجلی مختص کرنے پر اظہار تشویش

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نےکرپٹو کرنسی اور اےآئی کو بجلی فراہم کرنے کےمعاملےپر تشویش کا اظہار کردیا۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نے بِٹ کوائن مائننگ اور اےآئی کو بجلی فراہم کرنےکےمعاملے پراعتماد میں نہ لینےاور بجلی ٹیرف پر حکومت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف وفد سے بِٹ کوائن مائننگ کوبجلی فراہم کرنے پرورچوئلی بات چیت ہوگی جب کہ آئی ایم ایف نے کرپٹو کرنسی کا اسٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پربجلی مختص کرنے پر وضاحت مانگی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کےخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا
آئی ایم ایف نےمطالبہ کیا ہےکہ قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اقدامات مشاورت سےکیے جائیں، حکومت کی معاشی ٹیم کوبجٹ پرمذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کےسخت سوالات کاسامنا ہے جب کہ بجلی فراہمی کے اقدام پر آئی ایم ایف کی جانب سےمزید سخت بات چیت کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے تمام معاملات پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے۔